ہندوستان نے وادی کشمیر میں جاری تشدد میں پاکستان کے کردار کے سلسلے میں آج اسے صاف طور پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جموں و کشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس سے دور رہے۔
ہندوستان نے کشمیر میں حزب
المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے جانے کے مسئلے کو پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ میں اٹھائے جانے پر یہ سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
پاکستان کی سفیر مليحہ لودھی نے برہان کو کشمیری رہنما بتاتے ہوئے اس کے مارے جانے کو قتل قرار دیا تھا۔